ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انتخابی نتائج سے پہلے غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کوششیں جاری؛ چندرابابو نائیڈو کی دیوے گوڈا اور کماراسوامی سے بند کمرہ میں ملاقات

انتخابی نتائج سے پہلے غیر بی جے پی جماعتوں کو متحد کرنے کوششیں جاری؛ چندرابابو نائیڈو کی دیوے گوڈا اور کماراسوامی سے بند کمرہ میں ملاقات

Wed, 22 May 2019 23:52:05    S.O. News Service

بنگلورو22مئی (ایس او نیوز) آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو جو غیر بی جے پی جماعتوں کو ملک بھرمیں متحد کرنے کی مہم میں مصروف ہیں، نے بنگلورو میں سابق وزیراعظم دیوے گوڈا اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی سے ملاقات کی۔

چندرابابو جو گزشتہ روز نئی دہلی سے بنگلور پہنچنے والے گوڈا اور ان کے فرزند کمارسوامی سے منگل کی شب ملاقات کی۔یہ ملاقات تقریباً نصف گھنٹہ تک دیوے گوڈا کی قیامگاہ پر بند کمرے میں ہوئی۔ نائیڈو نے بتایاجاتا ہے کہ ملک میں لوک سبھا انتخابات کے مابعدنتائج پس منظر اور مرکز میں اقتدار سے زعفرانی جماعت کو دوررکھنے کے لئے متحدہ طور پر حکمت عملی کی تیاری کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  جے ڈی ایس جو کرناٹک میں  کانگریس کے ساتھ مشترکہ طور پر اقتدار سنبھال رہی ہے نے اس بات کو قبول کیا کہ ہے کہ ووٹوں کی گنتی کے بعد زعفرانی حکومت کے خلاف  مشترکہ حکومت  کا ساتھ دیں گے اور راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے  میں حمایت دیں  گے۔ ذرائع کے مطابق  چندرابابو نائیڈو نے کماراسوامی کی اس بات کو لے کر بھی سراہنا کی کہ انہوں نے زعفرانی پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے راہول گاندھی سمیت  ممتا بنرجی،  مایاوتی اور اکھلیش یادو سے ملاقات کی تھی اور اُنہیں  مخلوط حکومت  میں شامل ہونے کی بات کی تھی۔

نائیڈو کی رات دیرگئے آمد اوردیوے گوڈا اور کمارسوامی سے ملاقات کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے،کیونکہ کمارسوامی اور دیوے گوڈا نے گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران کی میٹنگ میں شرکت نہیں کی تھی۔ نائیڈو نے انتخابی نتائج کے بعد جمعہ کو دونوں لیڈران کو دہلی میں منعقدہ بی جے پی مخالف  جماعتوں کی میٹنگ میں شرکت کی بھی دعوت دی ہے۔


Share: